پاکستان
27 جون ، 2014

بہاول پور :پا کستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں

 بہاول پور :پا کستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں

بہاول پور.......پا کستان تحریک انصاف کے آج بہاول پور کے ڈرنگ اسٹیدیم میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں جارہی ہیں۔بہاولپور کے ڈرنگ ا سٹیدیم کے فٹ بال گراونڈ میں عمران خان کے جلسے کے لیے بڑے بڑے کنٹینراوربڑی تعداد میں کرسیاں جلسہ گاہ میں پہنچادی گئی ہیں۔عمران خان کے علاوہ دیگر قائدین اور شیخ رشید بھی عوام سے خطاب کریں گے ۔شہرمیں ٹریفک کے رش پرقابو پانے کے لئےانتظامیہ نے ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے۔اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔عمران خان کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے پی ٹی آئی نے شہربھر میں بہت بڑی تعداد میں بئینر لگائے ہیں۔

مزید خبریں :