27 جون ، 2014
پشاور......رہنما اے این پی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عمران خان سیٹ جیتنے کے بعد پشاور کو چھوڑ کر بنی گالہ میں بیٹھ گئے.پشاورمیں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئےغلام بلور کا کہنا تھا کہ پختون قوم کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں اور قوم کو ایک بار پھر تباہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ جنگ صرف پختونوں کی نہیں ہے، ملک بھر کی ہے، تو پختونوں کو اب لاہور اور اسلام آباد میں بھی رکھنا چاہیے۔ غلام بلور نے کہا کہ عمران خان کو یہ اختیار کس نے دیا ہے کہ اسمبلی توڑنے کی باتیں کریں ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کا وعدہ کیا تھا اور اب بھاگ رہے ہیں،انہیں پشاورمیں دفتر کھول کر پانچ سال تک لوگوں کی خدمت کرنی چائیے ۔