پاکستان
27 جون ، 2014

آئی ڈی پی مسئلہ: ذمہ داری پختون خواہ حکومت کی ہے،نثار کھوڑو

  آئی ڈی پی مسئلہ: ذمہ داری پختون خواہ حکومت کی ہے،نثار کھوڑو

حیدرآباد......... پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین کسی شہری کو سکونت پذیر ہونے سے نہیں روک سکتا تاہم پختون خواہ کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئی ڈی پیز کے مسئلے کو حل کرے، پیپلزپارٹی ووٹ کے ذریعے تبدیلی کی حمایت کرے گی ،دوسری تبدیلی آرٹیکل چھ ہوگی۔ حیدراباد میں نجی یونیورسٹی کے کنوووکیشن اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبر پختون خواہ میں میدانی علاقے ہیں آئی ڈی پیز کو وہاں کیمپس لگاکر ٹہرایا جاسکتا ہے جس طرح ساوتھ وزیرستان اور وانا میں آپریشن کے دوران آئی ڈی پیز کو اس وقت کی حکومت نے بہتر طریقے سے ٹہرایا تھا ان کا کہنا تھاکہ کے پی پی کی حکومت اپنا کردار احسن طریقے ادا کررہی ہے ۔ آئی ڈی پیز سندھ سمیت دیگر صوبوں میں جاہیں گے تو وہ پریشان ہونگے، سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی اموات ہوئی تو ایشو بنے گا ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں افغانستان سے آنے والے لوگوں کو پہلے پشاور میں ٹہرایا گیا جو بعد میں صوبوں میں پہنچ گئے ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہِے ۔ان کا ہمارا ملک میں کیا کام، انہوں نے طاہر القادری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی ووٹ کے ذریعے تبدیلی کی حامی ہے دوسری کسی تبدیلیکی سزا آرٹیکل چھ ہوگی ۔صوبائی وزیر نے اس موقعہ پر طلبا اور طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

مزید خبریں :