دنیا
28 جون ، 2014

بھارت: نئی دہلی میںتین منزلہ عمارت گرگئی

بھارت: نئی دہلی میںتین منزلہ عمارت گرگئی

نئی دہلی......بھارتی دارالحکومت کے علاقے اندرلوک میں تین منزلہ عمارت گرگئی۔ عمارت کے ملبے سے 6افراد باہر نکال لئے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کےمطابق صبح کے وقت عمارت گرنے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ عمارت کے ملبے تلے 4 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔امدادی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اورملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

مزید خبریں :