پاکستان
28 جون ، 2014

پشاور میں دودھ اور دہی کے سرکاری نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا

پشاور میں دودھ اور دہی کے سرکاری نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا

پشاور.....پشاور میں رمضان المبارک کےلئے دودھ اور دہی کے سرکاری نرخ مقررکر دئیے گئے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق رمضان المبارک میں دودھ اور دہی کی نرخوں میں پانچ، پانچ روپے فی کلوگرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دہی کی فی کلو سرکاری قیمت 75 روپےاور دودھ کی قیمت 60روپےفی لٹر مقرر کی گئی ہے۔قیمتیں بڑھانےکا فیصلہ ضلعی انتظامیہ اور انجمن دودھ فروشان کے مشترکہ اجلاس میںکیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت پر دودھ اور دہی فروخت کرنےوالوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :