28 جون ، 2014
پشاور.....شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال پر غور کے لئے آل پارٹیز کانفرنس پشاور میں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے توقع ظاہر کی ہے کہ مسائل کے حل کے لئے متفقہ قرار داد لائی جائے گی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی۔وزیراعلیٰ نے کانفرنس سے خطاب میں اس توقع کا اظہار کیا کہ آئی ڈی پیز کے مسائل کامل کر حل نکالیں گے اورصوبے میں امن و امان کی صورت حال اور آئی ڈی پیز سے متعلق متفقہ قرار لانے کی کوشش کریں گے۔آئی جی پی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں افغان مہاجرین کاکوئی مخصوص کیمپ نہیں ہے۔ صوبے میں دس لاکھ افغان مہاجرین ہیں ۔ ان میں سے بہت سے مہاجرین نے پاکستانی شناختی کارڈز بھی بنوا رکھے ہیں۔طورخم بارڈر کافی کمزور پوائنٹ ہے۔20 سے 25 ہزارلوگ روزانہ آتے جاتے ہیںوان سب کی نگرانی کافی مشکل ہے۔