28 جون ، 2014
اسلام آباد.....وزیر اعظم ہاؤس کا روزانہ کا خرچ 10 لاکھ روپے ہے، 40 لاکھ روپے نہیں ۔وزیر اعظم ہاوس نے عمران خان کی طرف سے روزانہ اخراجات سے متعلق الزام کی تردیدکی ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کبھی جلسوں میں اورکبھی کسی تقریب میں وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات کا ذکر کرتے نظر آتے ہیں،انھوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے یومیہ اخراجات چالیس لاکھ ہیں لیکن وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اس الزام کی تردید سامنے آگئی ہے،ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاوس کا روزانہ کا خرچہ 10 لاکھ روپے ہے،اسی میں عملے کی تنخواہیں، سیکیورٹی اخراجات، ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی آمدورفت کے اخراجات بھی شامل ہیںوموجودہ حکومت کے دور میں وزیر اعظم ہاوس کے اخراجات میں 7 کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔سال دو ہزار بارہ اور تیرہ میں وزیر اعظم ہاوس کا بجٹ 45 کروڑ 80 لاکھ روپے اور سال 2014-2013 میں وزیر اعظم ہائوس کا بجٹ 38 کروڑ 70 لاکھ تھاجبکہ رواں مالی سال میں بجٹ کو کم کر کہ 36 کروڑ 70 لاکھ سالانہ کیا گیا ہے۔