دنیا
29 جون ، 2014

چین میں لینڈ سلائڈنگ،4 افراد ملبے تلے دب گئے،ایک کو بچالیا گیا

چین میں لینڈ سلائڈنگ،4 افراد ملبے تلے دب گئے،ایک کو بچالیا گیا

چین کے جنوب مغربی علاقے میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث تین افراد ملبے تلے دب گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ہیونان شہر کے گاؤں میں شدید بارشوں کے سبب، مٹی کا تودہ گرنے سےچار افراد ملبے تلے دب گئے تھے، چاروں افراد پہاڑوں پر جڑی بوٹیاں چننے آئے تھے، ان میں سے ایک شخص کو کئی گھنٹوں بعد نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم تین افراد کی تلاش کے لئے پولیس اور امدادی کارکنوں کا آپریشن جاری ہے۔ لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے اہم سڑک کا تین سومیٹر تک کا راستہ بلاک ہوگیا۔

مزید خبریں :