کاروبار
29 جون ، 2014

محدود گیس سپلائی نے سی این جی سیکٹر کو دیوالیہ کردیا ،غیاث پراچہ

 محدود گیس سپلائی نے سی این جی سیکٹر کو دیوالیہ کردیا ،غیاث پراچہ

لاہور......آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ مہنگی اور محدود گیس سپلائی نے سی این جی سیکٹر کو دیوالیہ کردیا ،پنجاب میں 300سی این جی اسٹیشنز بند کرنے پر مجبور ہیں۔ ایک بیان غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر کو دوسرے شعبوں کے مقابلے میں مہنگی گیس دی جاتی ہے جس کی سپلائی بھی محدود ہے ، انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز بند ہونا شروع ہو چکے ہیں ،آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا وفد کل وزارت پٹرولیم کے حکام سے ملاقات کے بعد اپنے لائحہ عمل کا ااعلان کرے گا۔

مزید خبریں :