دنیا
30 جون ، 2014

اسرائیل کا میزائل حملے کا الزام ، غزہ پررات بھر بمباری

اسرائیل کا  میزائل حملے کا الزام ، غزہ پررات بھر بمباری

غزہ .....اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جانب سے اسرائیلی سرزمین کے طرف دس میزائیل فائر کیئے گئے ہیں، دوسری جانب رات گئے غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے جاری رہے ۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کل اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی میں متعدد ایسے اہداف کو نشانہ بنایا، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہاں سے راکٹ اسرائیلی سرزمین کی جانب فائر کیے جاتے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ فضائیہ کی طرف سے غزہ کی پٹی کے مختلف خفیہ ٹھکانوں پر مجموعی طور پر بارہ حملے دو مراحل میں کیے گئے، جن میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ اس ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران غزہ سے فائر کیے گئے 25 راکٹ اور مارٹر گولے اسرائیلی سرزمین پر گرے۔ اس سلسلے کے تازہ ترین حملے میں جنوبی اسرائیلی شہر سدے روٹ میں ایک فیکٹری پر دو گولے گرنے سے آگ لگ گئی اور تین افراد معمولی زخمی ہو گئے۔

مزید خبریں :