30 جون ، 2014
راولپنڈی.....آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےوزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ملاقات کی ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ڈی پیز کے لیے 5 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آئی ڈی پیز کی ہرممکن مدد کی جائے گی،وزیراعلیٰ سندھ نے آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔