دنیا
01 جولائی ، 2014

3اسرائیلیوںکی لاشیں برآمد،اسرائیل کی حماس سے بدلہ لینے کی دھمکی

3اسرائیلیوںکی لاشیں برآمد،اسرائیل کی حماس سے بدلہ لینے کی دھمکی

تل ابیب.....ترہ روز قبل لاپتا ہونے والے 3 اسرائیلی لڑکوں کی لاشیں مل گئیں ۔اسرائیل نے حماس کو واقعے کا ذمے دار قرار دے کربدلہ لینے کی دھمکی دے دی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تینوں لاپتا لڑکوں کی لاشیں ملنے کی تصدیق کی اورکہا کہ قتل کی ذمے داری حماس پرعائد ہوتی ہے۔ حماس کو اس کا حساب دینا پڑے گا۔دوسری جانب حماس نے بھی اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اسرائیل اپنے لیے جہنم کا دروازہ کھول لے گا۔امریکی صدر بارک اوباما نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات صورتحال کو مزید گمبھیر بنادیں گے۔17 روز قبل لاپتا ہونے والے ان تینوں لڑکوں کی لاشیں مغربی کنارےکےکھیتوں سے ملی ہیں۔

مزید خبریں :