پاکستان
01 جولائی ، 2014

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد کی علمائے کرام سے ملاقات

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد کی علمائے کرام سے ملاقات

کراچی.....متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے وفد نے علمائے کرام سے ملاقات کی ہے اور انہیں 6 جولائی کو ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ ایم کی ایم کی رابطہ کمیٹی کے وفود کی جانب سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے 6جولائی کو جناح پارک کراچی میں ہونے والے جلسے کے دعوت ناموں کا سلسلہ جاری ہے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب کی سربراہی میں وفد نے جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق قادری، مولانا حافظ محمد سلفی، مولانا اسد دیوبند، مولانا انتظار الحق تھانوی سے ملاقات کی اور انہیں 6جولائی کو ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر تمام علمائے کرام نے جلسے میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :