13 اپریل ، 2012
نیویارک… بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کونیویارک ائیرپورٹ پر دو گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ بھارت کے احتجاج کے بعد امریکی کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن کی انتظامیہ نے معافی مانگ لی ہے، دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ واقعے پر امریکا سے بات کی جائے گی۔۔شاہ رخ خان کی نیویارک ائیرپورٹ پر حراست پر مذمت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا امریکاکی پکڑو اور بعد میں معافی مانگو کی پالیسی اب مزید نہیں چلے گی۔ایس ایم کرشنا نے کہا کہ انھوں نے امریکا میں بھارتی سفیر سے کہا ہے کہ اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے۔۔شاہ رخ خان کو نیویارک ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے دو گھنٹے تک حراست میں رکھا تھا اورپوچھ گچھ کے بعد چھوڑ اتھا۔ اپنی حراست سے متعلق خود شاہ رخ خان نے yaleیونورسٹی میں خطاب سے قبل بتایا ،بالی ووڈ بادشاہ کا کہناتھا کہ ان کیساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی امریکا آمد پر انہیں ایئرپورٹ حکام کے ایسے ہی رویے کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔