دنیا
02 جولائی ، 2014

امریکی خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز سبک دوش ہوجائیں گے

امریکی خصوصی نمائندے  جیمز ڈوبنز سبک دوش ہوجائیں گے

واشنگٹن......پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے اور سینئر سفارت کار جیمز ڈوبنز رواں ماہ اپنے عہدے سے سبک دوش ہوجائیں گے ۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینئر سفارت کار جیمز ڈوبنز ایسے وقت میں عہدے سے سبک دوش ہورہے ہیں جب اتحادی فوج افغانستان سے نکل رہی ہے ۔ 72 سالہ جیمز ڈوبنز نے وزیرخارجہ جان کیری کی ہدایت پر 10 مئی 2013 کو خصوصی ایلچی کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں ۔ جیمز ڈوبنز کی جگہ ان کے نائب ڈینئیل فیلڈ مین feldman لیں گے ۔

مزید خبریں :