دنیا
03 جولائی ، 2014

سونندا پشکر کی پراسرارموت، تحقیقات جلد مکمل کی جائے گی

سونندا پشکر کی پراسرارموت، تحقیقات جلد مکمل کی جائے گی

ممبئی...... بھارتی سیاست دان ششی تھرور کی آنجہانی اہلیہ سونندا پشکرکی پراسرارموت کے بعد انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مبینہ تبدیلی کے الزامات پر بھارتی پولیس حرکت میں آگئی۔بھارتی میڈیاکےمطابق دلی پولیس کمشنربی ایس باسی کا کہناہے کہ سوننداکی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے شکایات ملی ہیں۔ اس سلسلے میں انکوائری جاری ہے۔جوبھی کچھ ضروری ہوا،میرٹ پر کیاجائے گااورتحقیقات جلدازجلد مکمل کی جائے گی ۔اس سے قبل نئی دلی کے اسپتال کے ہیڈآف فرانزک ڈاکٹر سدھیر گپتانے انکشاف کیاتھاکہ ان پر پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے دباؤ ڈالا گیا تھا تاہم انھوں نے موت کی وجوہات جاننے کےلیے درست رپورٹ تیارکی تھی۔

مزید خبریں :