دنیا
03 جولائی ، 2014

طوفان آرتھرنو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کیرولینا کی جانب بڑھ رہا ہے

طوفان آرتھرنو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کیرولینا کی جانب بڑھ رہا ہے

واشنگٹن ......امریکا میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان آرتھر زورپکڑنے لگا، طوفان 9 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی کیرولینا کی جانب بڑھ رہا ہے۔شمالی کیرولینا سے190میل جنوب مغرب میں موجود سال 2014 کا پہلا سمندری طوفان آرتھر 75میل فی گھنٹہ ہواؤں کے ساتھ 9 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے امریکی ساحلوں کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفان کے خطرے کے پیش نظر ساحلی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے اور 4 جولائی کو یوم آزادی کے سلسلے میں ساحل پر منعقدہ تقریبات کو ملتوی کر دیا گیا ہے، امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان آرتھر آج رات تک ساحل سے ٹکرائے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :