پاکستان
04 جولائی ، 2014

افواج سےیکجہتی کی ذمےداری پھرایم کیوایم نےلی ہے،خالد مقبول

افواج سےیکجہتی کی ذمےداری پھرایم کیوایم نےلی ہے،خالد مقبول

کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ چھ جولائی کوافواج اوردنیاکوپیغام دینگےکہ عوام دہشتگردی سےنفرت کرتےہیں،ہمیں اس سےہی نمٹناہے،افواج سےاظہاریکجہتی کی ذمےداری ایک بارپھرایم کیوایم نےلی ہے،انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کی شب باغ جناح گرائونڈ میں جلسہ گاہ کے دورے کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ،اس موقع پر انکے ساتھ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئر ناصر جمال،اراکین رابطہ کمیٹی کنورنوید جمیل،احمد سلیم صدیقی اور دیگر رہنمابھی موجود تھے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کی آیندہ نسل کیلیےسب سےبڑاخطرہ ہے،افواج پاکستان،وطن کی سلامتی کےلیےجانوں کانذرانہ پیش کررہےہیں،چھ جولائی کوافواج سےاظہاریک جہتی کےلیےایسامظاہرہ ہوگاجسےدنیادیکھےگی،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخطرات ہیں،تاہم سیکیورٹی کی ذمہ داری ملکی ادارے دیکھیں گے،ضرورت پڑی توایم کیوایم کےلاکھوں کارکن افواج کےشانہ بشانہ ہونگے،انھوں نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کےساتھ ہے،لاکھوں افرادجلسےمیں افطارکرینگےجو بذات خود ایک ریکارڈہوگا۔

مزید خبریں :