06 جولائی ، 2014
کراچی...... پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کاجلسہ شروع ہو گیا ہے ،تاہم کارکنان کی آمد کا سلسلہ اب بھی جا ری ہے۔جلسے میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور اس دعوت پر اب تک جلسےمیں پیپلزپارٹی،(ن)لیگ اورآل پاکستان مسلم لیگ سمیت دیگرجماعتوں کےرہنما پہنچ چکے ہیں۔ مسلم لیگ(ن)کاوفد سلیم ضیاء کی سربراہی میں جلسہ گاہ پہنچ گیاہے جبکہ احمدرضاقصوری کی سربراہی میں آل پاکستان مسلم لیگ کاوفدبھی جلسہ میں پہنچ گیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کا جلسے میں شریک افراد کو افطاری بھی ملے گی،اس سلسلے میں منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ افراد کے لئے افطاری کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے۔