07 جولائی ، 2014
لاہور.....لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں قائم فیکٹری میں گیس کا پائپ پھٹنے سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔احمد ٹاؤن میں قائم ڈھلائی کی فیکٹری میں معمول کے مطابق کام ہو رہا تھا۔ اچانک گیس کا پائپ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فیکٹری کے مالک دونوں بھائی آصف اور شہزاد شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔