07 جولائی ، 2014
لاہور....لاہور کے حلقہ این اے 122 میں انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی درخواست پر کارروائی کل تک ملتوی کر دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کےد وران سردار ایاز صادق کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن ٹربیونل میں صرف ہاراہوا،امیدوار ہی رجوع کرسکتاہے جبکہ عمران خان رکن قومی اسمبلی ہیں۔ ان کی درخواست پر جانچ پڑتال کےلئے الیکشن ٹربیونل کاحکم غیرقانونی ہے۔عمران خان کی طرف سے موقف اختیار کیاگیاکہ انتخابی دھاندلی کےخلاف کوئی بھی شخص الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکتاہے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کوہدایت کی کہ کل اس نکتہ پر تفصیلی بحث کریں ۔