پاکستان
07 جولائی ، 2014

ارسلان افتخار کا عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

ارسلان افتخار کا عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد.....ارسلان افتخار نے عمران خان پر آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ارسلان افتخار نے الیکشن کمیشن سے عمران کے کاغذات نامزدگی کی نقول بھی مانگ لیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارسلان افتخار نے بتایا کہ انہوں نے آج سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے اور عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی کاپی مانگی ہے۔ ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں دو بیٹوں کا نام دیا ہےجبکہ ایک بیٹی ٹیری کا نام نہیں دیا، دستاویزات کےمطابق عمران خان نے مختلف شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ممبر اسمبلی ہونے کے بارے میں ایک ابہام پیدا ہوگیا، وہ عمران خان کے خلاف ریفرنس دائرکرنا چاہتے ہیں، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔ارسلان افتخارکا کہنا تھا کہ عمران خان نے بغیرثبوت مجھ پرالزامات عائد کیے۔

مزید خبریں :