پاکستان
07 جولائی ، 2014

سپریم کورٹ: ای او بی آئی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت

سپریم کورٹ: ای او بی آئی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت

اسلام آباد.....ای او بی آئی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے 7برطرف ملازمین کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ میں ای او بی آئی میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہےمگر کوئی قانون کو نہیں مانتا،ہمیں ہمیشہ قانون پرچلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیرنے اپنے بھائی کوووٹوں کے لیے چیئرمین ای او بی آئی لگایا، مگروہ ہارگئے، ای او بی آئی میں خلاف ضابطہ تقرریاں کی گئیں۔ عدالت نے ملازمین کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :