پاکستان
07 جولائی ، 2014

کراچی:گزشتہ روزاتحادٹاؤن مقابلےمیں ہلاک لڑکےکی شناخت ہوگئی

کراچی:گزشتہ روزاتحادٹاؤن مقابلےمیں ہلاک لڑکےکی شناخت ہوگئی

کراچی.........گزشتہ روز کراچی کے علاقے اتحادٹاؤن میں پولیس مقابلےمیں مارے گئے لڑکے کی شناخت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق اتحاد ٹاؤن میں مارا گیا 15سالہ لڑکا نعمان انڈر 15کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی تھا۔ نعمان کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے بیٹے نعمان کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، 10دن پہلے نعمان اور اس کے دوست اسماعیل کو پولیس اٹھا کر لے گئی تھی، تھانوں کے چکر لگائے لیکن کسی نے کچھ نہیں بتایا، آج کے اخبار میں تصویر دیکھ کر نعمان کی لاش کو شناخت کیا۔ نعمان کے والد کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچے کا کسی دہشت گرد یا طالبان گروپ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ دوسری جانب نعمان کی نمازِ جنازہ باچاخان مرکز کے قریب ادا کر دی گئی۔

مزید خبریں :