پاکستان
07 جولائی ، 2014

خیبرپختونخوا :رمضان میں سستی اشیا کی فراہمی کا حکومتی اعلان، اعلان ہی رہا

خیبرپختونخوا :رمضان میں سستی اشیا کی فراہمی کا حکومتی اعلان، اعلان ہی رہا

پشاور.....خیبرپختونخوا میں رمضان کے دوران غریبوں کواچھی اورسستی اشیا فراہم کرنے کا حکومتی اعلان، اعلان ہی رہا کیونکہ تین دن قبل وجود میں آنے والاپشاورکا واحد سستا بازاراب ایک معمولی سی سبزی وفروٹ منڈی سے زیادہ کچھ نہیں رہا۔ پشاورکے ضلعی رابطہ افسریعنی ڈی سی اونے آج سے تین دن پہلے اسی سستے بازار کے افتتاح کیا تھا، صرف تین دن بعد اس سستے بازارمیں کیا کچھ ہے اورکیا نہیں رہا۔ بازار سے گوشت اور یوٹیلٹی اسٹورز کی موبائل وین سمیت اکثر اسٹالز غائب ہوگئے۔یہ سستا بازارجب لگایا گیا توکہا گیا تھا کہ صرف یہی نہیں بلکہ اس جیسے دوتین اوربھی بازارلگیں گے لیکن اورتوکیا لگتے وہ ایک بھی نہیں رہا، یہاں آج بھی فروٹ اورسبزی کے چند سٹالزہیں لیکن ان پربکنے والی اشیا کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں، اب خریدے توکوئی کیا خریدے۔ عوام کہتی ہے کہ حکومت سستا بازارتوکیا لگاتی وہ توبازاروں میں عام ملنے والی اشیا کے نرخوں کوبھی قابوکرنے کے قابل نہیں۔شہریوں کو شکایت ہے اس سال بھی ماہ رمضان میں سستا بازار کے نام پر انہیں محض دھوکا دیا جا رہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

مزید خبریں :