پاکستان
07 جولائی ، 2014

آپریشن کے تین ہفتے: 400 کے قریب دہشت گرد ہلاک

 آپریشن کے تین ہفتے: 400 کے قریب دہشت گرد ہلاک

پشاور.......شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ تین ہفتوں سے جاری کارروائیوں میں 400 کے قریب دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے درجنوں ٹھکانےتباہ کیے جاچکے ہیں ۔ دوسری جانب ساڑھے سات لاکھ افراد کی نقل مکانی کے بعد علاقے سے آبادی کا انخلا تقریباً مکمل ہوچکا ہے ۔ملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کے صفائے کےلیے شمالی وزیرستان میں فیصلہ کن کارروائی جسے ضرب عضب کا نام دیا گیا ۔ 15 جون کو شروع ہوئی۔ ابتدائی دنوں میں علاقے میں کرفیو لگاکر مخصوص اہداف پر محض فضائی کارروائیاں کی گئیں ۔جس میں ساڑھے تین سو سے زائد دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا ۔علاقے سے آبادی کے انخلا کے بعد 30 جون سے میرانشاہ میں زمینی کارروائی شروع ہوئی تو فورسز کو مزید اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں ۔ دہشت گردوں کے تربیتی مراکز اور بم بنانے کی دو فیکٹریاں پکڑی گئیں جہاں سے بارودی مواد اور 200 کے قریب سلسلنڈر ملے ۔ فورسز بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد کے پیش نظر احتیاط سے پیش قدمی کررہی ہیں اور شمالی وزیرستان کے تقریبا ً چالیس فی صد سے زائد علاقے پرکنٹرول حاصل کرچکی ہیں ۔

مزید خبریں :