07 جولائی ، 2014
اسلام آباد........قومی ا سمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کےلیےاب تک نام نہیں بھیجے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں 14 اگست کو اسلام آباد میں سونامی ضرور آئے گا، اس سے چند افراد کو تو خطرہ ہو سکتا ہے نظام کو نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کےتقرر کے حوالے سے مشاورت کے لیے تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور شیری مزاری نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سےملاقات کی۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ماضی کے انتخابات میں الیکشن کمیشن کا کردار اچھا نہیں رہا، اب چاہتے ہیں کہ ایسا شخص چیف الیکشن کمشنر ہو جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران پر بھی الزامات ہیں انہیں مستعفی ہو جانا چاہیئے، اپوزیشن لیڈر کو باور کرایا ہے کہ تحریک انصاف جمہوریت کے خلاف نہیں اور نہ ہی سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے ۔