پاکستان
07 جولائی ، 2014

گڈانی اور گوادر منصوبےوزیراعظم کی اولین ترجیحات ہیں، شہبازشریف

گڈانی اور گوادر منصوبےوزیراعظم کی اولین ترجیحات ہیں، شہبازشریف

بیجنگ.......وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا زشریف کا کہنا ہےکہ گڈانی اور گوادر کے منصوبے وزیراعظم نواز شریف کی اولین ترجیحات ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں انرجی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے سب سے بڑے بنک آئی سی بی سی کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انرجی کے علاوہ گارمنٹس زون میں بھی چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہیں گے، سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نےمختلف چینی کمپنیوں سے پنجاب میں کوڑے کرکٹ سے بجلی تیار کرنے کے حوالے سے بھی مذاکرات کئے- چینی کمپنیوں کی جانب سے پنجاب میں صاف پانی کے منصوبوں میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

مزید خبریں :