13 اپریل ، 2012
اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر خلیل چشتی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر کے پاکستان بجھوایا جائے۔ صدر آصف علی زرداری کا بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو خط پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے پہنچایا گیا ہے،جس میں نئی دہلی کے دورے کے دوران پرتپاک استقبال پر صدر زرداری نے بھارتی وزیراعظم کاشکریہ بھی اداکیا۔