08 جولائی ، 2014
مظفرگڑھ .......مظفرگڑھ کے علاقے علی پورمیں پولیس کی حراست سےفرارملزم پراسرار طور پرہلاک ہوگیا۔نمائندہ جیو نیوز کے مطابق مبینہ ہلاک ہونے والے ملزم کو دو روز قبل پولیس نے گرفتار کیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کو اس کے ساتھی چھڑا کر لے جارہے تھے کہ جنگل میں پولیس کا مقابلہ ہوا جس میں یہ ملزم ہلاک ہوگیا ہے،تاہم اس کی ہلاکت پراسرار ہے کیوں کہ نہ ہی ملزم کی لاش میڈیا کے سامنے لائی گئی ہے اور نہ مبینہ مقابلے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کو پیش کیا گیا ہے جبکہ ملزم فرار ہواتھا یا فرار کرایاگیا اس کی تصدیق بھی نہیں ہوسکی۔ملزم پر الزام تھا کہ وہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد کے قتل میں ملوث ہے، جب کہ اس نے علی پور سے دو بم بھی برآمد کرائے تھے۔