پاکستان
13 اپریل ، 2012

واہگہ بارڈ پر نئی تجارتی راہداری کا افتتاح کردیا گیا

واہگہ بارڈ پر نئی تجارتی راہداری کا افتتاح کردیا گیا

لاہور … پاکستان اور بھارت نے واہگہ بارڈ پر نئی تجارتی راہداری کھول دی ہے جس کا افتتاح وزیر اعلی ٰ پنجاب شہباز شریف اور بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے کیا، اس موقع پر دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تجارت 4 گنا بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ پاکستان اوربھارت نے واہگہ بارڈر پر نیا تجارتی گیٹ تعمیر کردیا ہے جہاں تاجروں، صنعتکاروں کو متعدد سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ تجارتی گیٹ کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل اور بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے کیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہناتھاکہ بھارت سے تجارت کا فروغ خوش آئند ہے،پانی اور دیگرمسائل کا حل بھی تلاش کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :