13 اپریل ، 2012
اسلام آباد … پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں اتار چڑھاوٴ آتے رہتے ہیں تاہم امریکا پاکستان کی ہر شعبے میں امداد جاری رکھنا چاہتا ہے۔ اسلام آباد میں یو ایس ایڈ کی جانب سے تصویری نمائش کی تقریب سے خطاب میں کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیم سیاچن میں پھنسے فوجیوں کی امداد کیلئے موجود ہے اور پاک فوج کی ہدایت پر کام شروع کرے گی، پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی امریکا نے رضاکارانہ طور پر اس کی مدد کی اور مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ریوینو 25 فیصد تک بڑھنا تاریخی اقدام ہے،پاکستان امداد نہیں، خود کفالت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ کے منتظم اعلیٰ راجیو شا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر امداد دی جائیگی۔