13 اپریل ، 2012
کراچی … لیاری کے علاقے میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی بھی بند ہوگئی اور علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ کراچی کے علاقے لیاری میں صبح سے جاری کشیدہ صورتحال کا سلسلہ بدستورجاری ہے اور 15 پندرہ منٹ کے وقفے سے دو دھماکوں کے بعد علاقے میں بجلی بند ہوگئی جبکہ شدید ترین فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ۔ واضح رہے کہ صبح جاری لیاری کا علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے ،لی مارکیٹ اور آٹھ چوک پر فائرنگ و دستی بم حملے کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔