پاکستان
13 اپریل ، 2012

5 نئے وفاقی وزراء اور 6 وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا ، تعداد 54 ہوگئی

5 نئے وفاقی وزراء اور 6 وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا ، تعداد 54 ہوگئی

اسلام آباد … 5 نئے وفاقی وزراء اور 6 وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی مجموعی تعداد 54 ہو گئی ہے ۔ سرکاری حکام کے مطابق ایوان صدر میں تقریب حلف برداری میں صدر آصف علی زرداری نے نئے وفاقی وزراء قمرزمان کائرہ، نذرمحمد گوندل، راجہ پرویز اشرف، فرزانہ راجہ اور فاروق سعید خان سے حلف لیا جبکہ ملک عظمت خان،عباس آفریدی راحیلہ بلوچ، صمصام بخاری،ملک عماد اور تسنیم قریشی نے وزیرمملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ وزیراعظم ہاوٴس کے ذرائع کے مطابق 10 وزراء مملکت کے نام فائنل کیے گئے تھے تاہم 6 نے حلف اٹھایاہے۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔ وفاقی حکومت نے اپنے ہی نکالے ہوئے 7 وزراء کو دوبارہ وزیر بنایا ہے۔ قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف، نذر محمد گوندل اور رانا فاروق سعید پہلے بھی وفاقی وزیر تھے جبکہ تسنیم قریشی، ملک عماد اور صمصام بخاری وزرائے مملکت تھے۔ نئے وزراء کے اضافے کے ساتھ اب وفاقی کابینہ کے اراکین کی مجموعی تعداد 54 ہو گئی ہے جس میں 34 وفاقی وزراء ، 14 وزراء مملکت اور 6 مشیر بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :