09 جولائی ، 2014
کراچی.......متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکا ن و سینیٹر نسرین جلیل ، ممتاز انوار ، افتخار اکبر رندھاوا اور شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج و رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر ، رکن سندھ اسمبلی ارشد ووہرا ، مختلف شعبہ جات کی ذمہ دارن نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی ہمشیرہ و تحریک پاکستان کی عظیم رہنما محترمہ فاطمہ جناح کی ۴۷ ویںبرسی کے موقع پرانکے مزار پر حاضری دی اور ان کی قومی و ملی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر وفد نے الطاف حسین کی جانب سے محترمہ فاطمہ جناح ؒکے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔دریں اثناامامیہ اسٹو ڈینٹس آرگنائزیشن کے کراچی ڈویژن کے عہدیداران میثم عابدی اور صابر کربلائی کی قیادت میں ابرار مہدی ، محمد عابدی اور فداعباس پر مشتمل پانچ رکنی وفد نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میںایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب سے ملاقات کی اورکراچی شہر کی سیاسی صورتحال اور مذہبی ہم آہنگی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی اور ایم کیو ایم کی علماء کمیٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الحسیب نے کہا کہ الطاف حسین نے ملک سے انتہا ء پسندی کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جدو جہد کی ہے اور ہمیشہ آپس میں پیار ، محبت اور برداشت کے ساتھ رہنے کا درس دیا ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیوا یم میں تمام مکاتب فکر ، مذاہب ،فرقوں اور مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد اتحا د و یکجہتی کے ساتھ رہتے ہیں ۔ اس موقع امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے وفد نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور ملک سے انتہا ء پسندی کے خاتمے کے لئے الطاف حسین کے کردار کو سراہتے ہوئے انکے لئے نیک خواہشا ت اور دعائیں کیں ۔ ملاقات کے دوران آئی ایس او کے وفد نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب کو یوم القدس میں شرکت کی دعوت دی ۔