10 جولائی ، 2014
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے ان تمام افراد سے معذرت کی ہے جوگزشتہ دوروزسے نیوزویک کا تازہ ترین شمارہ خریدنے کیلئے مختلف بک اسٹالز کے چکرلگارہے ہیں لیکن میگزین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مایوسی سامناکرپڑرہاہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیںمسلسل یہ رپورٹس موصول ہورہی ہیںکہ نیوزویک کے تازہ ترین شمارہ میں قائدتحریک الطا ف حسین کاانٹرویوپڑھنے کے لئے عوام بڑی تعدادمیں نیوزاسٹالز کارخ کررہے ہیںلیکن بہت زیادہ مانگ ہونے کی وجہ سے یہ شمارہ پہلے ہی فروخت ہوچکاہے۔انہوںنے کہاکہ نیوزویک کی انتظامیہ سے ہمارا مسلسل رابطہ ہے اورہم نے ان سے مزیدکاپیاں دکانوںپر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔امیدہے کہ جلدہی اس شمارے کی مزیدکاپیاں بک اسٹالز پر دستیاب ہوں گی۔ انہو ںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبرکریں اوراپنے قریبی بک اسٹال سے رابطے میں رہیں۔