پاکستان
23 جنوری ، 2012

پارلیمنٹ کی توہین کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، بابر اعوان

پارلیمنٹ کی توہین کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، بابر اعوان

اسلام آباد… پیپلز پارٹی کے نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر بابر اعوان نے منصور اعجاز کے پاکستان نہ آنے پر کہا ہے کہ پارلیمنٹ بے بس نہیں، پارلیمان کی توہین کرنے والے کیخلاف توہین پارلیمنٹ کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ بابر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 5 کی ذیلی شق 2 کے مطابق پاکستان آنے والا ہر شخص آئین پاکستان کے تابع ہے۔ غلط بیانی اورالزام تراشی کرنا تعزیرات پاکستان کی دفعہ 182 کے تحت جب کہ شہرت کو نقصان پہنچانا دفعہ 500 کے تحت فوجداری جرم ہیں۔بابر اعوان کا کہنا ہے کہ توہین پارلیمان کا مسئلہ قومی سلامتی کمیٹی میں ضرور اٹھے گا۔

مزید خبریں :