پاکستان
13 اپریل ، 2012

گوجرانوالہ: 3 منزلہ عمارت گر گئی، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی

گوجرانوالہ: 3 منزلہ عمارت گر گئی، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں 3 منزلہ سپر اسٹور کی عمارت دھماکے سے گرگئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی بھی اطلاع ہے، 3 منزلہ سپر اسٹور کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک دھماکے سے زیر تعمیر بالائی منزل کی چھت گرگئی اور عمارت میں آگ بھی لگ گئی، عمارت کی تینوں منزلیں گر گئیں، جس سے عمارت کے قریب کھڑے لوگ ملبہ گرنے سے زخمی ہوگئے۔ چھتیں گرنے سے نیچے والی منزل پر شاپنگ کیلئے آئے ہوئے افراد اور وہاں کام کرنے والے ملازمین ملبے تلے دب گئے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے ایک خاتون اور اس کے 2 بچوں سمیت 7 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال پہنچایا گیا تاہم 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جن میں 2 سگے بھائی 2 سالہ معاذ اور 4 سالہ عبداللہ بھی شامل ہیں جو اپنی ماں کے ساتھ شاپنگ کیلئے آئے تھے، عمارت کے ملبے کو ہٹانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید خبریں :