پاکستان
10 جولائی ، 2014

کرپشن کے رکارڈ توڑنے والے انقلاب کی بات کر رہے ہیں، شہباز شریف

کرپشن کے رکارڈ توڑنے والے انقلاب کی بات کر رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور......پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے انقلاب کی بات کررہے ہیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جن کے منکر نکیر چوہدری برادران ہوں گے، ان کے انقلاب کا الله ہی حافظ ہے۔ دورۂ چین کے بعد مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ بجلی کے منصوبے ان کی ترجیح ہے، 2017 سے 2018 تک کئی منصوبے مکمل کر لیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ کی باتیں کرنا آسان ہےاس پر عمل مشکل ۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ طاہر القادری نے قرآن اٹھا کر باتیں کی، اگر میں بھی قرآن اٹھا لوں تو فیصلہ کون کرے گا کہ سچا کون اورجھوٹا کون؟ اس موقع پروفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے کہیں گے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، بے گھر 8 لاکھ افراد کیلئے کام کرنے کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس ملک نے بھی ترقی کی اس نے بیرونی سرمایہ کاری کی بدولت ترقی کی ،اس کیلیے ملک میں اچھی فضا کو قائم رکھنا ہو گا۔

مزید خبریں :