پاکستان
10 جولائی ، 2014

عوام تیار رہیں، یوم انقلاب کا اعلان ہونے کو ہے، طاہر القادری

عوام تیار رہیں، یوم انقلاب کا اعلان ہونے کو ہے، طاہر القادری

لاہور........پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ عوام تیار رہیں،کسی بھی وقت یومِ انقلاب کا اعلان ہونےکوہے، آئینی جمہوری عوامی انقلاب ہی وہ واحد راستہ ہے جو ملک کودہشت گردی سے پاک، ترقی یافتہ اور پُرامن ملک بنا سکتا ہے۔طاہرالقادری نےمنہاج القرآن سیکریٹریٹ لاہورمیں پریس کانفرنس کی۔انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے اورعراق کی سرزمین پر مسلح گروہ کی جانب سے خلافتِ اسلامیہ کےقیام کےاعلان کی مذمت کی۔طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت عوامی جمہوری آئینی انقلاب کے راستے میں رکاوٹ بنی، تو خطرہ ہے کہ دہشت گرد گروہ عراق جیسا اقدام پاکستان میں بھی نہ کر دیں۔طاہر القادری کاکہنا تھا کہ انہیں سونامی کا علم نہیں،نہ ہی ابھی تک سونامی کے مقصد کی کوئی سمجھ آئی ہے، اتنا سنا ہے کہ عمران خان انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، لیکن شریف برادران کےپاس اتنی دولت ہے کہ وہ پانچ مرتبہ بھی الیکشن کمیشن کو خرید سکتے ہیں۔ طاہر القادری کاکہناتھاکہ تحقیقاتی ٹریبونل کارجسٹرار تبدیل کردیا گیا، اب جج کی باری ہے، ٹریبونل مدعیوں کی جانب سے ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

مزید خبریں :