10 جولائی ، 2014
نیویارک.......اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا دنیا میں آبادی کے لحاظ سے چھٹا نمبرہے، پاکستان کی آبادی 18 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈکی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 10 سے 29سال کے نوجوان آبادی کا 40 فی صد ہیں، نوجوانوں کی بڑی تعداد کو تعلیم ،روزگار ، اور صحت کی سہولتیں دستیاب نہیں، انہیں سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، ملکی معیشت میں کردار ادا کرنے کیلئے نوجوانوں کو بنیادی حقوق دیے جائیں،نوجوانوں کی تعدا د بڑھ رہی ہےلیکن مستقبل سنوارنے کے لیےمنصوبوں کی کمی ہے۔