23 جنوری ، 2012
لاہور… ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی مداخلت پر تیل ملنا شروع ہو گیا، کل سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آنا شروع ہو جائے گی اپٹما میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 70 ارب روپے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں پھنسے ہوئے ہیں۔ رسول خان محسود نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ صنعتی سیکٹر کو زیادہ ریلیف دیں۔