14 اپریل ، 2012
ہالی ووڈ. . . .ہالی ووڈ کی اسٹارجوڑی انجلیناجولی اوربریڈپٹ نے بالاخر باقاعدہ شادی کافیصلہ کرلیا۔بریڈپٹ کی خاتون ترجمان سنتھیا پیٹ دانتے نے غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے اس خبرکی تصدیق کردی تاہم ان کاکہناتھا کہ ابھی شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ انجلیناجولی اوربریڈ پٹ نے قسمیں وعدے نبھانے کاعہد کرلیاہے جس پران کیبچے بے حد خوش ہیں۔انجلینا اوربریڈ پٹ دوہزارپانچ سے ساتھ رہ رہے ہیں۔ان کے تین اپنے بچے ہیں جبکہ تین بچے گودلیے گئے ہیں۔