پاکستان
12 جولائی ، 2014

دہشت گردی کےخلاف فوج کو جو چاہیے فراہم کریں گے،پرویز رشید

دہشت گردی کےخلاف فوج کو جو چاہیے فراہم کریں گے،پرویز رشید

اسلام آباد......وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نےکہا ہےکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج کو جو کچھ چاہیے ہوگا وہ فراہم کریں گے، اگرفوج کو کسی قانونی تحفظ کی ضرورت ہوگی تو وہ بھی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے پر ویز رشید کا کہنا ہے کہ جو اختیارات ہم نے فوج کو دیےوہ آئین اور قانون کے مطابق ہیں ۔یوسف رضا گیلانی کے بیان کےحوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے یہ نہیں کہا کہ نوازشریف کو پر ویز مشرف کے معاملے یا ان کو محفوظ راستہ دینے کےلئے آن بورڈ لیا گیا تھا ،پیپلز پارٹی نے ہمیں کہا تھا کہ مشرف کو محفوظ راستہ دیا جائے،یوسف رضا گیلانی نے دوسروں کا کہا لیکن ان میں نوازشریف نہیں تھے،اگر کوئی ایسا معاہدہ ہے تو مشرف کیلئے اسے عدالت میں پیش کرنیکا موقع ہے،پرویز مشرف کا معاملہ ہم نے عدالت کے سپرد کردیا ہے، اس معاملے کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی، ہم نے پرویز مشرف کو نہ ہتھکڑی لگائی نہ جلاوطن کیا ،جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہوتا ہے تاہم ہم نے پرویزمشرف کو محفوظ راستہ نہیں دیا۔ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے ارسلان افتخار سے کسی قسم کی ڈیل نہیں کی ۔ایک سوال کے جواب میں پر ویز رشید کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار سے ہم کوئی ڈیل نہیں کی،در اصل عمران خان نے بہاولپورکے جلسے میں سابق چیف جسٹس سے متعلق نازیبا باتیں کیں،ارسلان افتخار اپنے والد کےخلاف باتیں سن کر عمران خان کے گلے پڑگئے ہیں۔پر یز رشید نے عمران خان سےاپیل کی ہے کہ 14 اگست کوجلسہ نہ رکھیں ۔

مزید خبریں :