14 اپریل ، 2012
ریاض… ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز سے ملاقات کی اور عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگانان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔دونوں رہنماوٴں کی ملاقات ریاض سے سو کلومیٹر دور روضةالخریم کے مقام پر ہوئی۔شاہ عبداللہ نے خلیجی ممالک اور شام میں امن و استحکام کی صورتحال پر خاص طور پر بات چیت کی۔ بعدمیں انہوں نے ترک وزیر اعظم کے اعزا ز میں ظہرانہ دیا جس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ترک وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ نائف بن عبد العزیز سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات ،علاقائی مسائل و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔