پاکستان
14 اپریل ، 2012

پشاور میں دھماکا: ایکسائز انسپکٹر خائستہ میر جاں بحق

پشاور میں دھماکا: ایکسائز انسپکٹر خائستہ میر جاں بحق

پشاور… پشاورکے نواحی علاقہ داودزئی غنی رحمان قلعہ میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے ایکسائز انسپکٹر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ایکسائز انسپکٹر خائستہ میر نامی یہاں تخت آباد غنی رحمان قلعہ میں ریائش پذیر تھے پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شدت پسندوں نے ان کے گھر کے باہر بارودی مواد کو پہلے سے نصب کیا تھا علی الصبح زوردار دھماکے سے بارودی مواد پھٹ جانے سے ایکسائز انسپکٹر خائستہ میر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایکسائز انسپکٹرخائستہ میرہری پورمیں تعینات تھے۔

مزید خبریں :