پاکستان
13 جولائی ، 2014

پارلیمنٹ کمزور ادارہ ہےحکومت مفاہمتی سیاست کرے،گیلانی

 پارلیمنٹ کمزور ادارہ ہےحکومت مفاہمتی سیاست کرے،گیلانی

مظفر آباد......سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سے متعلق اپنی بات پر قائم ہوں۔ پارلیمنٹ دوسرے اداروں سے بہت کمزور ادارہ ہےحکومت مفاہمتی سیاست کرے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید کی طرف سے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت کی خاطر عمران خان ، طاہرالقادری اور دوسری فورسز سے ڈائیلاگ کرے، اس وقت پارلیمنٹ بہت کمزور ادارہ ہے اور دوسرے ادارے اس سے بہت مضبوط ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کھلے دل کا مظاہرہ کرے 80 اور 90 کی دہائی کی سیاست کو نہ دہرایا جائے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ لولی لنگڑی جمہوریت بھی بے نظیر بھٹو شہید کی مفاہمتی سیاست کی مرہون منت ہے۔

مزید خبریں :