14 اپریل ، 2012
گلگت … گلگت میں آج گیارہویں روزبھی کرفیونافذہے، وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک آج گلگت کادورہ کرینگے۔ گلگت میں مسلسل گیارہ روز سے نافذ کرفیو ہے جس میں اب تک صرف تین بار نرمی کی گئی ہے۔ کرفیو کے دوران موبائل فون سروس بند ہونے سے لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ کے ترجمان کے مطابق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک آج گلگت بلتستان کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کرفیو اٹھانے اور موبائل فون سروس کھلنے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔