14 اپریل ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد بروری روڈ، کیرانی روڈ، ہزارہ ٹاون، علمدار روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی، مشتعل افراد نے بی ایم سی اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ایک گاڑی کو بھی نذرآتش کردیا،مشتعل افراد نے بروری روڈ پر ٹائر جلائے، ہوائی فائرنگ کی اور پولیس اہلکاروں کو بھی زدو کوب کرنے کی کوشش کی،شہر میں کشیدگی کے بعد ایف سی اور ر پولیس کی اضافی نفری جبکہ انسداد دہشت گردی فورس بھی طلب کرلی گئی، دوسری جانب فائرنگ کے واقعات کے بعدشہر کے مختلف علاقوں میں اہم کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہوگئیں ، واقعات کی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور تحفظ عزاداری کونسل نے شدید مذمت کی، تحفظ عزاداری کونسل نے واقعات کے خلاف سات روزہ سوگ کا بھی اعلان کردیا، جبکہ وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گیان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ واقعات پولیس کی غفلت اورنااہلی کی وجہ سے رونما ہورہے ہیں۔