دنیا
14 جولائی ، 2014

اسرائیلی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 176 ہو گئی

اسرائیلی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 176 ہو گئی

غزہ........غزہ پر ساتویں دن بھی اسرائیل کی سفاکانہ بمباری جاری رہی، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد ایک سو 76 ہوگئی،آج ہونے والے حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 7ہوگئی ہے۔غزہ کی پٹی پر سات روز سے راکٹوں کی دھمک، سسکیوں کی گونج، بارود کا دھواں اور خون کی بو کم نہیں ہوپارہی ہے ، ہر دن گزر جاتا ہے لیکن کچھ نہیں بدلتا ، اگرکچھ بدلتا ہے تو وہ گنتی ہے، غزہ کی بربادی میں اضافے کی گنتی ،غزہ کے زندوں میں کمی ، بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی لاشوں میں اضافے کی گنتی ،روشن گھروں میں مسلسل کمی اور تاریک قبروں میں اضافے کی گنتی ،ہرروز بدل جاتی ہے۔ آج خان یونس ہونے والے حملوں میں جاں بحق افراد کو ملا کر غزہ میں مرنے والوں کی گنتی 176 تک پہنچ گئی ہے ۔غزہ میں 13سو فضائی حملوں نے 12سو جسموں پر زخموں کے نہ مٹنے والے داغ ڈال دیئے ہیں۔ غزہ کے حق میں ہونے والے اجلاسوں کی گنتی بھی کم نہیں۔غزہ کی ہنگامی صورتحال پر پیر کو ہونے والے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کی بے شمار مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ فلسطینیوں کو عالمی تحفظ فراہم کیا جائے،وہی تحفظ جس کی خاطر فلسطینیوں کی دو روز سے نقل مکانی جاری ہے۔

مزید خبریں :